Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف سیاسی الزام تراشی کا سلسلہ جاری

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف سیاسی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس سلسلے میں یورپ و امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نےامریکی ٹی وی چینل سی بی ایس سے گفتگو میں ایران کے بارے میں یورپی یونین کی پالیسیوں پر کہا ہے کہ ہم ایران کے سلسلے میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں مشترکہ موقف پر گفتگو کریں گے۔ انھوں نے اسی طرح ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی توسیع کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا فروغ نہایت خطرناک ہے اور یہ مسئلہ ان مسائل میں شامل ہے کہ جس کے بارے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ایران کے خلاف الزامات کا نیا سلسلہ ایسی حالت میں شروع کیا ہے کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف مغرب کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے ساتھ ساتھ بے بنیاد الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے جبکہ امریکہ نے اس معاہدے سے غیر قانونی طریقے سے علیحدگي اختیار کی اور مغرب بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔
جس کی بنا پر ایران نے اپنے قانونی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رضاکارانہ وعدوں پر عمل کرنے سے پسپائی اختیار کی اور اعلان کیا کہ مقابل فریق کی جانب سے عمل کئے جانے کی صورت میں ایران بھی اپنے وعدوں پر پھر سے عمل کرنے لگے گا۔
جنیوا میں یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات بھی اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ایران اس مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کا خواہاں ہے بشرطیکہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے حقیقی طور پر ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

ٹیگس