غزہ میں انسانی امداد روکے جانے پر یونیسیف کا بیان
Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
یونیسیف نے غزہ میں انسانی امداد روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کی ترسیل پر پابندیوں سے غزہ میں شہریوں کی جان بچانے کے آپریشن پر منفی اثرات پڑیں گے۔
سحرنیوز/دنیا: یونیسیف نے ایک بیان جاری کرکے زور دیا ہےکہ غزہ پٹی میں انسانی امداد روکے جانے سے وہاں کے بچوں اور خاندانوں کے لئے بڑی تیزی سے بھیانک نتائج سامنے آئيں گے اور ہم تمام فریقوں کو عالمی قوانین کی پابندی کی دعوت دیتے ہيں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر عائد پابندیوں سے غزہ پٹی میں شہریوں کی جان بچانے کے آپریشن پر منفی اثرات پڑيں گے۔
یاد رہے صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح سے غزہ کے لئے ہر قسم کے امدادی سامان کی ترسیل پر روک لگا دی گئی ہے۔