Mar ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا:  طوفان نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، متعدد زخمی

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچائی دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق نیوساؤتھ ویلز میں 16ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ٹیگس