Mar ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت ہمارے ملک پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے؛ عراقی وزیرخارجہ کا بیان

عراق کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ انہيں ایسے پیغامات ملے ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے ملک پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جھڑپ کے اثرات کی جانب سے فکرمند ہیں۔ عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ امریکہ نے ہم سے ایران سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ نہيں کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائيل، عراق میں حملے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ اس صیہونی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ اسرائیل عراق میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں پر حملہ کرنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔

ٹیگس