Mar ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں امدادی ذخیرہ ختم ہو رہا ہے؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد کے ذخائر ختم ہو رہے ہيں اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث گذشتہ تین ہفتوں سے کسی طرح کی امدادی کھیپ غزہ نہيں پہنچی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے انساندوستانہ امور کے لئے اس ادارے کے کوارڈینیشن آفس اوچا کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی حکام، غزہ میں امداد پہنچانے کے لئے انساندوستانہ اداروں اور تنظیموں کی جانب سے ہماہنگی کی اکثر کوششوں کو مسترد کردیتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ اوچا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امدادی ذخائر ختم ہو رہے ہيں اور گذشتہ تین ہفتوں سے کسی طرح کی امدادی کھیپ غزہ نہیں پہنچی ہے۔ دوجاریک نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیلی حکام کی مخالفت، سرحد پر سرگرداں غذائی اشیاء کے حصول اور نان بائیوں تک ایندھن پہنچانے سمیت تمام بنیادی امدادی سرگرمیاں انجام دینے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کم سے کم دوسو بیس تعلیمی مراکز بدستور بند ہیں اور اس سے ساٹھ ہزار سے زيادہ بچوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ٹیگس