Mar ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran

میانمار میں زلزلے سے ہلاک ہونے والےافراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے سات اعشاریہ سات شدت کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں، مکانات اور ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد دو ہزار چار سو سے زائد ہو گئی ہے۔
میانمار میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کا مرکز میانمار میں دس کلو میٹر زیرِ زمین بتایا گیا ہے۔

ٹیگس