امریکا کے اتحادیوں کو لگا بڑا جھٹکا، انٹیلی جنس معلومات ہوئی لیک
امریکہ کے "دی ہل" جریدے میں آیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے ہاتھوں حساس فوجی معلومات کے لیک ہوجانے کے نتیجے میں واشنگٹن کے یورپی اور دیگر اتحادیوں کو بری طرح ناامیدی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کی شکاگو تحقیقاتی یونین کے سربراہ کریگ کافورا نے کہا ہے کہ یمن کے بارے میں امریکی حکام کی ایک غیرمحفوظ پلیٹ فارم پر گفتگو واشنگٹن کے لیے باعث رسوائی ہے اور اس کے نتیجے میں امریکہ کی جانب یورپ کی نگاہ منفی ہو رہی ہے۔ ایسی حالت میں کہ امریکہ اور اس کے قریبی اتحادیوں کے مابین انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ ہمیشہ بہت گہرا رہا ہے جس پر سیکورٹی اور سیاسی امور کے ماہرین اب سوال اٹھا رہے ہیں۔
ادھر تل ابیب میں امریکہ کے سابق سفیر ڈین شاپیرو کے مطابق، امریکہ کے اتحادیوں کو ٹرمپ کے قابل اعتماد ہونے کی جانب سے سنجیدہ تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ ڈین شاپیرو نے کہا ہے کہ خفیہ معلومات کی جانب ٹرمپ کے غیرذمہ دارانہ رویے اور اسی طرح ان کی پرانے اتحادیوں سے کشیدگی اور پوتین سے دوستی بڑھانے کے نتیجے میں امریکہ کے اتحادی پریشان نظر آرہے ہیں۔