Apr ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے ایران کے 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندی عائد

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں ایران کے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے میں مبینہ کردار پر پانچ اداروں اور ایک شخص پر پابندی عائد کی۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول بیرونی اثاثہ جات نے ایران کے پانچ اداروں اور ایک شخص پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کا الزام لگایا جبکہ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایرانی جوہری پروگرام پرامن اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی مکمل نگرانی میں ہے۔واشنگٹن کی یہ پابندیاں ہفتے کے روز عمان میں ایران اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے چند روز قبل لگائی گئی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے بارہا اس بات کا اعتراف کیا جاتا رہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیاں موثر واقع نہیں ہوئي ہیں اور مختلف شعبوں خاص طور سے ایٹمی شعبے میں ایران کی تیز رفتار پیشرف جاری ہے۔

ٹیگس