Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت غزہ کے دلدل میں پھنس گئی:  موشے دایان تحقیقاتی مرکز

صیہونی تحقیقاتی مرکز موشے دایان کے فلسطین ڈیسک کے سربراہ مائیکل میلسٹائن کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اپنی غلط حکمت عملی کے نتیجے میں غزہ کے دلدل میں پھنس چکی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   مائیکل میلسٹائن نے یدیعوت آحارانوت اخبار میں شایع ہونے والے اپنے مضمون میں جنگ غزہ اور صیہونی حکومت کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کوئی بھی طریقہ کیوں نہ اپنائے اسے ہر حال میں نقصان کا سامنا کرنا ہوگا اور اب اس کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگئی ہے۔ مضمون نگار نے مزید لکھا ہے کہ ایک جانب جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں کوئی قیدی رہا نہیں ہوگا تو دوسری جانب غزہ پر مکمل قبضے کی صیہونی فوج کی صلاحیت پر سوالیہ نشان اٹھ چکا ہے۔ حماس نے بھی باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور غزہ پٹی سے صیہونی فوج کے انخلا کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مضمون میں آیا ہے کہ صیہونی سیاسی قیادت نے جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور بزالل اسموترچ جیسے صیہونی وزیر، حماس کو تباہ، غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کے ٹرمپ کے پلان پر زور دے رہے ہیں حالانکہ صیہونیوں کی اکثریت اس کے خلاف ہے کیونکہ غزہ پٹی پر قبضے کا مطلب قیدیوں کی موت ہے۔

ٹیگس