مقبوضہ سرزمین آگ کی لپیٹ میں + ویڈیو
May ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کے پہاڑی علاقوں اور ساتھ واقع غیرقانونی بستیاں وسیع آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف کی پہاڑیوں سے شروع ہوئی اور بری طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ صیہونی فوج اور امدادی ادارے آگ کو بجھانے میں بے بس ہوگئے ہیں اور صیہونی حکومت نے یونان، کروئیشیا، بلگاریا اور قبرض سے امداد طلب کی ہے۔ صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے رپورٹ دی کہ تمام مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی آبادکاروں میں دہشت پھیل گئی ہے اور متعدد علاقوں میں آگ قابو سے باہر ہوچکی ہے۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ بہت سی گاڑیاں آگ کے شعلوں میں جل چکی ہیں اور صیہونی آبادکار اپنی جان بچا کر فرار ہو رہے ہیں۔