May ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کا دورۂ آذربائیجان ملتوی ہوگيا

نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ غزہ اور شام کی صورت حال اور نیتن یاہو کی سیاسی و سیکیورٹی مصروفیات کے باعث یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آذربائیجان کے دورے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ 7 سے 11 مئی کے درمیان طے شدہ تھا۔

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دفتر نے واضح کیا تھا کہ ترکی، اسرائیلی وزیرِاعظم کو آذربائیجان جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سیکیورٹی فضا میں غیرمعمولی اہمیت رکھتا تھا۔

ٹیگس