May ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • اب جنگ نہیں ہونی چاہیے؛ کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا

کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا نے اپنے پہلے پیغام میں دنیا کی بڑی طاقتوں سے کہا ہے کہ اب جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: رائٹرز کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا پوپ لئو چہاردہم نے، جو آٹھ مئی کو آنجہانی پوپ فرانسس کی جگہ دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا منتخب ہوئے ہیں، ویٹیکن کے سینٹ پیٹر اسکوائر پرایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ یوکرین میں پائیدار امن، غزہ میں جنگ بندی اور سبھی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جنگ غزہ سے بہت زيادہ دکھی ہیں اور غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے، انسانی امداد کی ترسیل اور سبھی قیدیوں کی آزادی چاہتے ہیں۔
پوپ لئو چہاردہم نے اسی طرح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ خدا سے ان کی دعا ہے کہ دنیا کو امن کا معجزہ عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ جنگ بندی دونوں پڑوسی اور ایٹمی اسلحے کے مالک ملکوں کے درمیان مضبوط سمجھوتے پر منتج ہوگی۔ انہوں نے آنجہانی پوپ فرانسس کی مستقل اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ اب جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

ٹیگس