May ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مختلف یورپی ممالک میں مظاہرے

یورپ میں عوام نے ایک بار پھر وسیع مظاہرے کرکے وحشیانہ صیہونی جرائم کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/دنیا: یورپی ممالک کے مختلف شہروں میں جنگ غزہ کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں غزہ میں نسل کشی جاری رہنے اور غزہ کے باشندوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے صیہونی حکومت کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد رسانی کا مطالبہ کیا گيا۔
یہ مظاہرے جرمنی کے شہروں برلن اور اشٹوٹ گارٹ اور ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن سمیت یورپی ملکوں کے اہم شہروں میں کیے گئے جن میں مظاہرین نے غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے حملے اور بمباری جاری رہنے کی مذمت کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں اور فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کو روکا جائے۔ مظاہرین نے غزہ پٹی کی گزرگاہوں کو کھولنے اور محصور فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹیگس