May ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایلون مسک کا امریکی صدر کے مشیر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

ایلومسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کا عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ " ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر ان کا دور ختم ہونے والا ہے۔ "ایلون مسک نے اپنی اس پوسٹ میں اسی کے ساتھ لکھا ہے کہ وہ فضول خرچی کم کرنے کا موقع دینے کے لئے صدر ٹرمپ کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشیر کا عہدہ کب چھوڑ رہے ہیں ۔ وائٹ ہاؤ‎س کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک نے یہ فیصلہ خود اور صدر ٹرمپ کی موافقت سے کیا لیکن اس کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ 

ٹیگس