ایرانی میزائل سے اسرائیل کی تاریخ کا زوردار دھماکہ + ویڈیو
Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
گزشتہ شب غاصب صیہونی حکومت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں کے بعد صیہونی ریاست کی تاریخ کے سب سے بڑے دھماکے کی خبر منظر عام پر آ رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ گزشتہ شب اسرائیل پر ایران کے جوابی میزائل حملے میں تل ابیب میں اسلحوں کا ایک ڈیپو پھٹ پڑا جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کو صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے اور شدید دھماکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل نے صیہونی اسلحہ گودام کو تل ابیب میں نشانہ بنایا جس کے بعد اُس میں نہایت شدید دھماکہ ہوا۔