ٹرمپ: نتین یاہو کی حمایت کرتے ہيں
Jun ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
امریکی صدر نے بدعنوانی کے الزامات میں پھنسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کاروائی ختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دفاع میں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاہے کہ ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی جنہوں نے اتنا کچھ کیا یہ میرے لیے ناقابل تصور ہے، نیتن یاہو پر متعدد غیر منصفانہ الزامات لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جائے، نیتن یاہو کے ٹرائل کا عمل فوری منسوخ کیا جائے، انہیں معافی دی جائے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے جارہا ہے۔
یاد رہے جنگ پسنداسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پرکرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی پیر 30 جون کوعدالت میں پیشی ہوگی۔