ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو بم سے تباہ نہيں کیا جاسکتا؛ سابق امریکی وزیرخارجہ کا اعتراف
امریکا کے سابق وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو بم سے تباہ نہيں کیا جاسکتا۔
سحرنیوز/دنیا: سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایران پر امریکا کے حملے اور جارحیت کے نتائج کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے لئے کوئی بھی فوجی حل نہيں ہے۔ سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹرمپ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہيں کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل اور امریکا کے حملے دکھاو ے کے لئے تھے جن کا مقصد صرف سیاسی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد صرف اندرونی دباؤ کو کم کرنا تھا۔ جان کیری نے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ ایران کے سلسلے میں مکمل احتیاط اور سنجیدگی سے کام لیں۔
واضح رہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی مراکز پر امریکی حملے کے بعد امریکا کے مختلف حلقوں کی جانب سے ٹرمپ شدید تنقید ہورہی ہے۔ امریکی میڈيا نے ایران کے ایٹمی مراکز پر حملوں کو ایک ناکام کوشش قرار دے دیا ہے۔