Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے جرم میں چھے ماہ قید کی سزا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے جرم میں چھے ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بنگلادیشی ميڈیا ذرائع پر بنگلا دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے توہین عدالت کیس میں حسینہ واجد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف یہ فیصلہ مبینہ آڈیولیک معاملے پر سنایا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنما کو کہا تھا کہ میرے خلاف دوسو ستائیس مقدمے ہیں، مجھے دوسو ستائيس لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔عدالت نے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے انہیں چھے ماہ جبکہ شکیل بلبُل کو دو ماہ قید کی سزا سنائی تاہم یہ سزائیں اس وقت نافذ ہوں گی جب دونوں مجرم عدالت کے سامنے خود کو پیش کریں گے یا انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کریں گے۔

ٹیگس