برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت، 20 سے زائد مظاہرین گرفتار
Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
صیہونیت مخالف گروپ "ایکشن فار فلسطین" کو برطانیہ میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد پولیس نے اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
سحرنیوز/دنیا: لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ہفتہ (14 جولائی 1404) کو ایک بیان میں کہا ہے کہ " اس بات کے پیش نظر کہ مذکورہ گروپ کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے، اس کے لیے کسی بھی قسم کی حمایت کا اظہار ایک مجرمانہ اقدام سمجھا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا: "دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت جرم کے ارتکاب کے شبہے میں 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ایکشن فار فلسطین گروپ اب ایک کالعدم تنظیم ہے اور اس کے کسی بھی اقدام کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔"