ایلون مسک کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ
ٹرمپ حکومت نے اپنے سابق اتحادی ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ سیاست سے دور رہیں۔
سحرنیوز/دنیا: مغربی میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ ایلون مسک سے کہا ہے کہ سیاست سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کاروباری شخصیت ہیں انہیں سیاست میں مداخلت کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دینی چاہئے۔ امریکی وزیر خزانہ نے ایلون مسک کو یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ مسک نے سنیچر کے روز امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا ہے کہ امریکا میں تیسری سیاسی جماعت کی تشکیل کے حوالے سے سروے میں حصہ لینے والے بارہ لاکھ لوگوں میں سے پینسٹھ فیصد نے ملک میں آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی ارب پتی اور ایکس نیز ٹیسلا گروپ کے مالک ایلون مسک نے امریکا میں جمہوریت کی بحالی کے لئے تیسری سیاسی جماعت کی مہم ٹرمپ سے اختلافات بڑھ جانے کے بعد شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو جماعتی نظام نے امریکا میں آزادی اور جمہوریت ختم کردی ہے۔