اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹز پر امریکی پابندی، یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ کی سخت مذمت
یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق فرانچسکا البانیز پر امریکی پابندی کی سخت مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق آلبانیز پر واشنگٹن کی جانب سے پابندی کی سخت مذمت کرتے ہيں انسانی حقوق کے اس ادارے نے مزيد کہا کہ یہ اقدام غزہ میں نسل کشی کے جرائم کے حقائق کا پتہ لگانے کی کسی بھی آزادانہ کوشش کے سلسلے میں امریکہ کے سرکاری موقف کا عکاس ہے۔ اس ادارے کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعے اقوام متحدہ اور اس کے طریقہ کار کو براہ راست نشانہ بنایا گيا ہے اور اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی آزادی عمل خطر میں پڑگئي ہے یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، اسرائيلی جرائم کے سلسلے میں اپنی المناک پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بجائے ان لوگوں کو سزا دے رہا ہے جو اس کے ملوث ہونے سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے اس ادارے نے مزید کہا کہ وہ البانیزاور انسانی ضمیر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے۔