Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • روس کی جانب سے اکسیوس کی خبر کی تردید، ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور

روس نے اکسیوس کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ ماسکو نے تہران سے واشنگٹن کے ساتھ جوہری معاہدے کے لئے یورینیم کی افزودگی مکمل طورپر روکنے کی کوئی درخواست کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت خارجہ نے اکسیوس کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ روسی صدر نے ایران سے یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روکنے کی اپیل کی ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ ایران کا کوئی سمجوتہ طے پا سکے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی ذرائع ابلاغ کے ایسے کسی بھی دعوے کو گھناؤنی سیاسی کمپئين قرار دیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ روس، ایران کے پرامن جوہری مسئلے کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور دیتا رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے کسی بھی طرح کے تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ اکسیوس نے کل دعوی کیا ہے کہ روس نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ یورینیم کی افزودگی روکنے کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کر لے۔ 

ٹیگس