جنگ جاری رہی تو اسرائیل دنیا میں شدید تنہائی کا شکار ہوجائے گا؛ یائیر لاپید
Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
ہائیر لاپیڈ نے نتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو اسٹریٹجک ناکامی اور اسرائیل کے لیے عالمی تنہائی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے غزہ میں جاری جنگ اور وزیر اعظم نتن یاہو کی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ کو فوری طور پر نہ روکا تو عالمی برادری اس پر اپنے دروازے بند کردے گی اور اسرائیل بین الاقوامی طور پر شدید تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس وقت ایک بڑی اسٹریٹجک شکست کا سامنا ہے، جو بالآخر عسکری اور سیاسی ناکامی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ اگر غزہ میں جنگ کا سلسلہ جاری رہا تو نہ صرف ہمارے یرغمالی واپس نہیں آئیں گے بلکہ ہم مزید فوجی کھودیں گے، انسانی المیہ سنگین تر ہوجائے گا اور دنیا ہم سے منہ موڑ لے گی۔