Aug ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  •  بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں اور پراسیکیوٹرز پر امریکی پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں اور دو پراسیکیوٹرز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کو "قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف قانونی جنگ کا ایک ہتھیار بن چکی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کے مطابق، واشنگٹن نے دو پراسیکیوٹروں نَزہت شمیم ​​خان فیجی، مامے مینڈیائے نِیانگ سینیگال اور دو ججوں نکولس یان گیلو فرانس، اور کِمبَر لی پراؤسٹ کینیڈا کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ تمام اہلکار امریکہ اور اسرائیل سے جڑے مقدمات میں سرگرم رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور یہ ملک اور ہمارے قریبی اتحادی اسرائیل کے خلاف قانونی جنگ کا ایک ذریعہ رہی ہے۔ روبیو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قانونی فیصلوں اور اقدامات کو بے بنیاد اور ناجائز بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ ہم اپنے فوجیوں، اتحادیوں اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جو اقدام بھی ضروری سمجھیں گے وہ کریں گے۔ 

ٹیگس