Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش نے پاکستان کے حکام اور سفارتکاروں کے لئے ویزے کی شرط ختم کر دی

بنگلادیش نے پاکستانی حکام سفارتکاروں کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:بنگلادیش نے پاکستانی حکام، سفارتکاروں اورسرکاری پاسپورٹ پر آنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی۔

ابلاغیاتی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق انیس سو اکہتر میں مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ بنگلادیش نے پاکستانی حکام اور سفارتکاروں کے لئے ویزے کی شرط ختم کی گئی ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق نئے فیصلے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ایک دوسرے کے ملکوں میں جانے کے لئے ویزا ضروری نہیں ہوگا۔

 بنگلادیش نے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج سے بنگلادیش کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کررہے ہیں۔

 اسحاق ڈار نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کی دعوت پر بنگلادیش کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس