ایمنسٹی انٹرنیشنل : اسرائيل کے خلاف فوری اقتصادی پابندیاں عائد کی جائيں
Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل اگنس کالامارڈ نے صیہونی حکومت کے خلاف فوری اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا:الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کالامارڈ نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی اس کی حمایت کرنے والے ممالک، تنظیموں اور کمپنیوں کے تعاون اور شرکت کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا: "دنیا بھر میں ہزاروں کمپنیاں اسرائیل کی براہ راست حمایت اور مدد کر کے غزہ پٹی میں جنگ کو طول دینے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
کالامارڈ نے مزید کہا کہ "غزہ شہر پر قبضہ ایک جرم ہے جس کا مقصد لوگوں کی جبری نقل مکانی کے ذریعے ثقافت اور تاریخ کو تباہ کرنااور مٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر فوری اقتصادی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں اور صرف زبانی مذمت پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے۔