Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: ایران پر پابندیوں کی بحالی اور 6 منسوخ شدہ قراردادوں سے متعلق وضاحت جاری

یورپ اور امریکا کے غیر قانونی نیز مذاکرات اور سفارتکاری کو سبوتاژ کرنے کے اقدام کے بعد اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف منسوخ شدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور پابندیوں کی اسنیپ بیک کے تحت بحالی کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے

سحرنیوز/دنیا:  اتوار کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے نائب  ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا ہے کہ  2015  کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کی دفعات 11 اور 12 میں بیان کئے گئے پراسیس کے مطابق، 2006 کی قرار داد 1696 اور قرار داد 1737، 2007 کی قرار داد 1747، 2008 کی قرار داد 1835 اور 2010 کی قرار داد 1929، 2015 کی قرار داد 2231 پاس ہونے سے پہلی کی حالت میں بحال ہوگئی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس بنیاد پر 2006 کی قرار داد 1737 کے مطابق سلامتی کونسل کی کمیٹی کی فہرست میں موجود پابندیاں دوبارہ نافذ ہوگئيں جن میں 43 افراد اور 78 اداروں کے نام  شامل ہیں جن کا اندراج  20 جنوری 2015 کو قرار داد 2231 کی منظوری سے پہلے کیا گیا تھا۔  

ٹیگس