Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ میں امن یا جنگ بندی کی کوئی ضمانت نہیں : امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں امن کے حصول اور جنگ بندی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   امریکی نائب صدر نے اپنے تازہ ترین بیانات میں روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک تاریک منظر پیش کیا اور کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ اس جنگ کا انجام بالآخر پرامن حل پر منتج ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس قدر معاہدے کے امکانات ہیں، اسی قدر یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی معاہدہ نہ ہو سکے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ابھی تک دونوں فریقوں کے درمیان بنیادی اختلافات اور مسائل حل نہیں ہوئے ہیں، ایک بڑا اختلاف دونباس کی سرزمین پر ہے کہ کون اس علاقے کو کنٹرول کرے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اس کے علاوہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول، یوکرین میں روسی نسل کے لوگوں کی قسمت کا فیصلہ اور روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے یوکرینی باشندوں کے مسائل، یہ وہ موضوعات ہیں جن پر فریقین میں سخت اختلاف پایا جاتا ہے۔ ونس کا کہنا تھا کہ کیف ڈونباس کے علاقے پر ماسکو کے تسلط کو ایک بڑا سیکورٹی مسئلہ سمجھتا ہے، لیکن اگر جنگ جاری رہی تو ممکن ہے کہ یوکرینی فوج اس علاقے کو ہاتھ سے گنوا دے۔

 

ٹیگس