روسی تیل بردار بحری جہاز پر ایک اور حملہ
عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق روسی بندرگاہ کی طرف جانے والے ایک تیل بردار بحری جہاز پر بحیرہ اسود میں حملہ ہوا ہے
سحرنیوز/دنیا: روزنامہ "روسیسکایا گازتا" نے ترک ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک روسی تیل بردار بحری جہاز پر ترکیہ کے ساحلی علاقے میں حملہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس تیل بردار بحری جہاز پر، جس پر پالاؤ کا پرچم نصب تھا، بحیرہ اسود میں، شہر کاستامونو سے پچاس کلومیٹر دوری پر حملہ کیا گیا۔
ترک ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق حملے میں مذکورہ تیل بردار بحری جہاز کے اوپر کے حصے کے نقصان پہنچا ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیل بردار بحری جہاز کے عملے کے کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تیل بردار بحری جہاز دقیق معائنے اور حفاظتی اقدامات کے تحت انبولو بندرگاہ کی طرف لے جایا جارہا ہے۔