امریکہ: ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، 8 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i455472-امریکہ_ریاست_الاسکا_میں_طیارہ_حادثہ_8_افراد_ہلاک
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2026-08-21T11:42:11+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تباہ ہونے والے طیارے پر سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جا رہا تھا کہ کیپ نیونیہم ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

چارٹر طیارے پر 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel