امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 افراد ہلاک
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ سان فرنینڈو کے علاقے میں ایک گاڑی اور بس کی ٹکر ہوئی تھی اور اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک خبر رساں ادارے کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق صحافی کار اور بس کی ٹکر کے واقعے کی کوریج میں مصروف تھے، اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے کہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ہیلی کاپٹر کو بھی حادثہ پیش آ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں لگنے والی آگ نے 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ کار اور بس کی ٹکر والے مقام سے تقریباً ڈیڑھ میل دور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel