خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی امریکہ کی تصدیق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i456544-خلا_میں_ہتھیار_نصب_کرنے_کی_امریکہ_کی_تصدیق
امریکی فوج نے خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
(last modified 2026-09-16T14:05:48+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی امریکہ کی تصدیق

امریکی فوج نے خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق میری لینڈ میں ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس میں امریکہ کے ایئر فورس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکہ نے زمین کے اوپر خلا میں اپنے ہتھیار نصب کیے ہیں۔

امریکہ کے ایئرفورس سیکریٹری نے کانفرنس کے شرکا کو یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ امریکہ کے نصب کردہ ہتھیار کتنے اور کس نوعیت کے ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کہ زمین کے ساتھ خلا میں بھی امریکی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی تنصیب ضروری تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پچھلے سال’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کا اعلان کیا تھا، جس میں خلا میں نصب سینسرز اور انٹرسیپٹرز کا نظام شامل ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ  کہ یہ سسٹم دنیا کے دوسری طرف سے فائر میزائلوں کو بھی روک سکے گا۔

دریں اثنا پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس اور چین سے فائر کیے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے نئے سسٹم کی ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel