روس: فوجی طیارہ حادثے میں 6 افراد ہلاک
اطلاعات کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ مشرقی علاقے "آمور" میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی طیارے کے عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ مذکورہ خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ 'ٹی یو-95' اسٹریٹیجک بمبار طیارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران ایک دور افتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگيا۔
روسی حکام کے مطابق طیارہ آمور علاقے میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا، عملے کا ایک رکن حادثے میں زندہ بچ گیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فضائیہ کے حکام کو تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق سابق سوویت یونین دور میں تیار ہونے والا ٹی یو 95 بڑا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel