ٹرمپ کے لیے ایران کے خلاف جنگ کی سنگین قیمت
Nov ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
امریکی تھنک ٹینک نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے لئے ایران کے خلاف جنگ بہت مہنگی پڑگئی۔
سحرنیوز/دنیا: واشنگٹن کے سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی (CIP)نے لکھا ہے کہ اس وقت گیند ڈونالڈ ٹرمپ کے پالے میں ہے۔
امریکا کے اس تھنک ٹینک نے لکھا ہے کہ لڑائی بڑھ جانے کا امکان بدستور باقی ہے لیکن اس کی سیاسی اور اقتصادی قیمت بہت اوپر جاچکی ہے۔
امریکی تھنک ٹینک، سی آئی پی نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے لئے، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیلی حکومت کی جنگ جاری رکھنے کی سیاسی قیمت بہت تیزی کے ساتھ اوپر گئی ہے۔
یہ امریکی تھنک ٹینک لکھتا ہے کہ یہ جنگ شروع سے ہی نا پسندیدہ تھی اور وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی شکست نے اس جنگ کے نتائج سنگین تر کردیئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس