ٹرمپ حکومت سب سے زیادہ بدعنوان حکومت: معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن
امریکا کے مشہور و معروف صحافی ٹکر کارلسن نے ٹرمپ حکومت کو سب سے زیادہ بدعنوان حکومت قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹکر کارلسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت بدعنوان اور گھناؤنی حکومت ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی بدعنوانی امریکی فوج سے کام لینے میں پائی جاتی ہے۔
ٹکر کارلسن نے کہا کہ امریکی فوج کا بجٹ 15 کھرب ڈالر ہے لیکن 1945 سے اب تک ایک بھی جنگ نہ جیت سکی۔
امریکا کے اس ٹی وی اینکر نے جو پہلے ٹرمپ کے اتحادی اور حامی تھے، کہا کہ ہم امریکا کے اصلی مسئلے کو نظرانداز کر رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مسئلے کو اٹھانا امریکی حکام کے لیے خطرناک ہے کیونکہ عوام اس بدعنوان حکومت کی طرف سے ہوشیار ہوجائيں گے۔
ٹکر کارلسن نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے صرف چوری کی ہے اور ملک کی دولت لوٹی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ جھوٹ بولتے ہیں اور آپ کو منحرف کررہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel