Oct ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • دوہزار پچیس ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں ایرانی ٹیم نے شاندار کارکردگی, فاطمہ مجلل نے گولڈ میڈل جیتا

دوہزار پچیس ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں ایرانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سحرنیوز/کھیل: موصولہ رپورٹ کے مطابق آج ایشیائی چیمپئن شپ میں، فاطمہ مجلل نے خواتین کے سنگلز ہیوی ویٹ فائنل میں مہارت اورعزم کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے، ایرانی ٹیم کے لیے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مقابلے کا آغاز تیرہ اکتوبر کو ویتنام کے شہر ہائپھونگ میں ہوا اورسولہ اکتوبر سے ایرانی کھلاڑی مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔
خواتین کے ہیوی ویٹ سنگل سکلز کے فائنل کے دوران، فاطمہ مجلل نے اتوار کو طلائی تمغہ جیت کر ٹورنامنٹ میں ایران کی کامیابیوں میں اضافہ کیا۔

فاطمہ مجلل

ابھی کل ہی ایرانی ٹیم نے ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر ایک کامیاب دن رقم کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی امیر حسین محمود پور نے مردوں کے لائٹ ویٹ سنگل سکلز فائنل میں ایران کی نمائندگی کی اور چھٹے نمبر پر رہے۔ ہانگ کانگ اور ازبکستان کے ایتھلیٹس نے اس ایونٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی -

 

ٹیگس