Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی فوجی مدد جاری رکھے گا

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے لئے فوجی ساز و سامان کی ترسیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں روسی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد فوجی ساز و سامان کی نگرانی اور اس کی مرمت نیز اس ساز و سامان کو استعمال کرنے کی شامی فوج کو تربیت دینا ہے-


 انہوں نے کہا کہ اس فوجی مدد کا مقصد دہشت گردی کے خطرے سے مقابلے کے لئے شامی حکومت کی دفاعی توانائی کو مضبوط اور یقینی بنانا ہے- روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے خلاف امریکی سربراہی والا اتحاد اقوام متحدہ کی عدم شرکت سے اور شام کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر تشکیل پایا ہے جبکہ شامی حکومت سمیت تمام فریقوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہونا چاہئے تاکہ یہ جنگ کامیاب ہو سکے-


 انہوں نے شام کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ دوبارہ گفتگو کے لئے ماسکو کی آمادگی کا اعلان کیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں بعض نظاموں کی سرنگونی کی کوششیں داعش کے سب کے لئے بڑے خطرے اور چیلنج میں تبدیل ہونے کا سبب بنی ہیں-




سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہوائی حملوں کے ذریعے نہیں کی جا سکتی بلکہ اس میں زمینی فوج بھی شریک ہونی چاہئے اور اس جنگ کی قیادت شامی فوج کے ہاتھوں میں ہونی چاہئے-

ٹیگس