Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
    حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ غاصب ریاست کے ساتھ ہونے والی ممکنہ کسی بھی جنگ میں فتح یاب ہوگی اور وہ ناجائز ریاست کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم  نے اتوار کی شام ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ حزب اللہ غاصب صیہونی ریاست کو ہر جنگ میں شکست سے دوچارکرنے میں کامیاب رہی ہے، جب تک  استقامت کرنے والے مرد و خواتین موجود ہیں، ہم اس وقت  تک غاصب ریاست کو شکست دیتے رہیں گے۔

غاصب اسرائیلی میڈیا نے اسی حوالے سے خبر دیتے اس بات کا اقرار کیا کہ  لبنان اسرائیل سمندری حدود کے معاہدے سے لبنان کے اندر حزب اللہ کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی اورصیہونی ریاست حزب اللہ کو شکست دینے اورکمزورکرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس