-
ایران ، بیت المقدس کی آزادی تک ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ، نو منتخب صدر کا اعلان
Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور اسلامی جہاد تنظيم کے سیکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ۔
-
علمی جہاد ۔ پوسٹر
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰رہبر انقلاب اسلامی نے تعلیم و تربیت پر ہمیشہ تاکید کی ہے اور بالخصوص مستقبل کی معمار نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خاصا زور دیتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں: میں پیارے نوجوانوں کو ایک حقیقی جہاد کی دعوت دیتا ہوں۔جہاد صرف میدان جنگ میں جا کے لڑنے کا نام نہیں ہے۔علم و تحقیق کے میدان میں جد و جہد کرنا بھی ایک جہاد ہے۔ (23.12.2016)
-
عراق، اسپتال میں شدید آگ+ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷عراق کے صوبہ ذی قار میں پیر کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام اسپتال کے کوویڈ-19 وارڈ میں شدید آگ لگنے سے کم از کم 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
نہ جانے کون سے ہتھیار استعمال کر رہا ہے سعودی عرب، یمنی بچوں کو عجیب و غریب بیماریوں کا سامنا... ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے یمنی بچے بڑی تعداد میں کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
-
مبارک ہو، فاطمہ (ع) علی (ع) کے گھر آ گئیں!
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۶تاریخ بتاتی ہے کہ وصی حضرت مصطفیٰ (ص) جناب علی مرتضیٰ (ع) کا عقد مسنون پہلی ذی الحجہ سنہ ۲ ہجری کو بضعۃ الرسول، حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے ساتھ مدینۂ منورہ میں ہوا۔ کتب حدیثی منجملہ معالم اور بحار میں یہ روایت نقل ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر علی (ع) نہ ہوتے تو فاطمہ (ع) کا دنیا میں کوئی کفو و ہمسر نہ ہوتا‘‘۔ ایران میں اس مبارک مناسبت کے پیش نظر پہلی ذی الحجہ کو ’یوم عفت و حجاب‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ سبھی عفیف اور باپردہ خواتین و حضرات کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔
-
فرزند رسول (ص) حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی خاص صلوات+ ویڈیو
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴29 ذی القعدہ 220ھ میں پچیس سال کی عمر میں معتصم نے آپ کو زہر سے شہید کردیا اور آپ اپنے جدِ بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے پاس کاظمین میں دفن ہوئے
-
عراق اور شام پر امریکیوں پر بڑے حملے کا کیا ہے پیغام، کیا امریکا کا علاقے میں ٹکنا مشکل ہو جائے گا؟
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عراقی رضا کار فورس اور امریکی فوج کے درمیان اب بڑی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ بدھ کے روز امریکی فوجی ٹھکانوں پر کم از کم دس حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں امریکی سفارتخانے، عین الاسد اور دوسری امریکی فوجی چھاونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
خدا سے دوری، تنگی رزق کا باعث ۔ پوسٹر
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸سورۂ مبارکۂ طہ کی آیت نمبر ۱۲۴ میں خدائے سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں کو متنبہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم ایک خوشگوار اور بابرکت زندگی کے خواہاں ہو تو کبھی میری یاد سے غافل مت ہونا، کیوں کہ اگر تم میری یاد سے غافل ہو گئے تو تمہاری زندگی مشکلات اور تنگی کا شکار ہو جائے گی۔ اس آیۂ مبارکہ سے ایک اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معنویات اور مادیات میں گہرا رابطہ پایا جاتا ہے اور انسان جس قدر اللہ کے قریب ہوگا اتنا ہی پروردگار اسکے لئے ایک بابرکت زندگی کے اسباب فراہم کرے گا۔
-
لا تعداد دشمنوں کے ہوتے ہوئے انقلاب اسلامی کی بقا کا راز۔ ویڈیو
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۱یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے کہ آخر ایران کا اسلامی انقلاب عالمی سطح پر سب سے زیادہ دشمنوں اور اپنے خلاف رچی جانے والی سازشوں کے ہوتے ہوئے کیونکر اپنی حیات کو جاری رکھے ہوئے ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ اگر کسی نظام کے زوال اور اسکی نابودی کے خواب دیکھے جاتے ہیں وہ ایران کا اسلامی نظام ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ دشمن ایرانِ اسلامی کے ہیں اور سب سے زیادہ سازشیں اسی ملک اور اسی نظام کے خلاف رچی جاتی ہیں؟! اسکی بقا کی وجہ جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیئے۔
-
شہادت فرزند رسول (ص) حضرت امام محمد تقی علیہ السلام/ زیارت + سوانح حیات
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں شہادت فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی مناسبت پر تسلیت پیش کرتے ہیں۔