نہ جانے کون سے ہتھیار استعمال کر رہا ہے سعودی عرب، یمنی بچوں کو عجیب و غریب بیماریوں کا سامنا... ویڈیو
جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے یمنی بچے بڑی تعداد میں کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے استعمال ہونے والے ممنوعہ ہتھیاروں کی وجہ سے یمنی بچے ٹیومر کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر صحت طہ المتوکل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس یمن کے لئے معمولی طبی وسائل بھیجنے کے لئے ممالک کو تیار کرنے کی توانائی نہیں ہے اور سعودی عرب کے حملوں کے آغاز سے ہی یمن کے کینسر مراکز میں علاج کو معالجہ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
یمن کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ سعودی اتحاد عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مختلف صوبوں سے ہر سال سات ہزار سے زائد مریض بلڈ کینسر کے علاج کے لئے کینسر کے مراکز کا رخ کرتے ہیں اور دواؤں کی کمیی اور اس کے علاج و معالجے کے خاص وسائل کی کمی کی وجہ سے آدھے سے زائد مریض موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ ان علاقوں سے زیادہ تر افراد کو مہلک اور خطرناک بیماری ہو رہی ہے جہاں کے افراد کو زیادہ تر فضائی حملوں کا سامنا ہے۔
المسیرہ چینل نے یمن کے صوبہ صعدہ کے بچوں کا ویڈیو جاری کیا ہے جس کے بدن کے زیادہ تر حصے میں ٹیومر کینسر نکلا ہوا ہے۔