-
امریکہ میں قومی پرچم روند دیا گیا ۔ ویڈیو
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰آجکل امریکہ میں جاری نسل پرستی، عدم مساوات اور ظلم و تشدد کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے دوران ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں کچھ امریکی شہری اپنی گاڑیوں سے قومی پرچم کو روندتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
-
فرانسیسی صدر نے امریکی نسل پرستی اور تشدد پر زبان کھولی
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۱فرانس کے صدر نے بھی آخرکار امریکہ میں نسل پرستی اور تشدد کے تعلق سے اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے اس پر نکتہ چینی کی۔
-
امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ممنوعہ گیس کا استعمال
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور اشک آور گیس کے بے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
-
امریکی شہر سیاٹل کا کنٹرول مظاہرین نے سنبھال لیا
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵سی این این کے مطابق امریکہ بھر ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف سیاٹل میں مظاہرہ کرنے والے ہزاروں افراد نے شہر کے اہم راستوں کو بند کرکے علاقے کو خود مختار زون میں تبدیل کر دیا ہے۔
-
امریکیوں نے کولمبس کے مجسمے کو آگ لگا کر پانی میں ڈبو دیا
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۹کرسٹوفر کولمبس ایک بحری مہم جو تھا جس نے پندرہویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا تھا۔ مگر امریکہ کا پتہ لگانے والے اس مہم جو کا مجسمہ بھی آجکل نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کر رہے امریکیوں کے عتاب سے محفوظ نہ رہ سکا اور انہوں نے اس کے مجسمے کو آگ لگا کر اسے دریا میں ڈال دیا۔ البتہ کولمبس کا مجسمہ امریکہ کے مختلف شہروں میں مختلف شکلوں میں مظاہرین کے عتاب کا نشانہ بنا، کہیں تو اس کا سر توڑ دیا گیا، کہیں اسے سرنگوں کرنے پر اکتفا کیا گیااور کہیں سرنگوں کرنے کے بعد اس میں آگ لگا کر اسے دریا میں ڈبو دیا گیا۔
-
دنیا کو تنگ کرنے والا خود تنگ آگیا ۔ کارٹون
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۵اس وقت امریکی حکومت کو ایسے سخت اور دشوار حالات کا سامنا ہے جس کی نظیر ماضی میں جلدی نظر نہیں آتی۔ جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ میں جاری نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی لہر دوڑ گئی اور مجموعی طور پر ہر روز دسیوں لاکھ کی تعداد میں امریکی شہری سڑکوں پر نکل کر نسل پرستی کے اور ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امریکی جریدے ایٹلانٹک نے امریکہ کی حالیہ صورتحال کا موازنہ تیونس جیسے بعض بحران زدہ ممالک سے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے زوال کی جانب گامزن ہے۔
-
میں سانس نہیں لے سکتا / کیری کیچر گیلری
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۶تہران؛ ’’میں سانس نہیں لے سکتا‘‘ کے زیر عنران ایک کیری کیچر گیلری سجائی گئی جس میں ملک کے 45 آرٹسٹوں نے 72 معنیٰ دار خاکے تیار کئے اور ان خاکوں میں امریکہ میں اقلیتوں کے خلاف جاری نسل پرستی اور ظلم و تشدد کا عکس ڈھالنے کی کوشش کی گئی۔
-
’’میری آواز‘‘، امریکی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھ جانے والوں کو خراج عقیدت
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹’’میری آواز‘‘، نامی اس ویڈیو میں امریکی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھ جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
-
جارج فلوئڈ شہید ہیں: ننسی پلوسی
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۶امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز کے تحت قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ شہید ہیں۔
-
امریکی عوام نے جورج فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کیا
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۹امریکی ریاست ٹگزاس کے ایک چرچ میں انجام پانے والی جارج فلوئڈ کی آخری رسومات میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔