Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • نیویارک میں فائرنگ، تین ہلاک اور زخمی

شہرنیویارک کے برینکس علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول کے تین طلبہ ہلاک و زخمی ہوگئے

سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ نیویارک کے پولیس حکام نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ برینکس کے علاقے میں دوافراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم  ہلاک ہو گیا اور دو دیگرزخمی ہوگئے ۔ یہ طلبہ اسکول سے گھر جا رہے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ ایک لڑکی سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئی ہے جبکہ سترہ سالہ لڑکے کی پیٹھ پر گولی لگی ہے جسے مقامی اسپتال منقتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک دوسری سولہ سالہ لڑکی کے پنڈلی کے پاس گولی لگی ہے جواسپتال میں زیر علاج ہے۔

 امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا  ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک ہتھیارموجود ہیں یعنی ہرامریکی کے پاس کم سے کم ایک ہتھیارموجود ہے۔

امریکہ میں ہتھیاررکھنے کی آزادی کے باعث ملک کے مختتلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم مضبوط اسلحہ لابی کے باعث امریکی کانگریس بھی ہتھیاررکھنے پرپابندی کے حوالے سے کوئی قانون بنانے کے لئے تیار نہیں ہے.

ٹیگس