-
مسکراہٹوں پر کورونا کا ستم ۔ تصاویر
Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۹عالمی وبا کورونا نے زندگی کے بے شمار گوشوں میں تلخیاں گھول دی ہیں اور جابجا اسکے تازیانوں سے زخمی زندگی سسکیاں لیتی دکھائی دے رہی ہے۔ ہمارے خیال میں ایک بڑا ستم جو کورونا نے ڈھایا وہ یہ تھا کہ اُس نے انسانوں بالخصوص بچکانہ مسکراہٹوں کو بد نما غلاف ماسک کے پیچھے دھکیل دیا، وہی مسکراہٹیں جنہیں دیکھ کر ہر وجود میں ایک نئی زندگی کی لہر دوڑ جاتی تھی۔ پیش خدمت گیلری میں آپ ماسکوں کے قیدی اُن معصوم چہروں کو ملاحظہ کریں گے جن پر اٹھنے والی مسکراہٹ ظاہر ہوئے بغیر ہی دم توڑ دیتی ہے۔
-
قالین بننے کا ہنر
Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۶قالین بننے کی صنعت ایران کے صوبے چھار محال و بختیاری کی ایک اہم ترین صنعت شمار ہوتی ہے، جو عالمی سطح پر بھی اپنا مقام بناچکی ہے اور ہاتھ کے بننے قالین کی برآمدات کا ایک وسیع حصہ اس صوبے سے متعلق ہے۔
-
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کی علی اکبر صالحی سے ملاقات
Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۲ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے تہران میں ملاقات کی ہے۔
-
بحری جہاز کوقزاقوں سے آزاد کرانے کی مشقیں
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴شمالی بحر ہند میں جاری ایران روس مشترکہ بحری مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اغوا شدہ بحری جہاز کو آزاد کرانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دی گئیں۔
-
شمالی بحر ہند میں ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کے نام سے موسوم ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں ہوئی ہیں۔ ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ تعاون میں استحکام پیدا کرنا ہے جن میں مخلتف قسم کی میزائل فائرنگ کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشنز بھی انجام دئے جائیں گے۔
-
دھند میں قدرتی حسن کے مناظر
Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۱درخت زندگی میں ترقی و پیشرفت کی نشانی ہیں اور اس وقت جب شدید دھند ہو تو ان کے حسن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ خواہش ہوتی ہے کہ انسان درختوں کو دیکھتا رہے ، ایران کے صوبے مازندان کے شہر بھشھر کے گاؤں غریب محلہ میں شدید دھند نے درختوں کے حسن میں اضافہ کردیا ہے۔
-
تبریز کے عوام سے رہبر انقلاب اسلامی کا ویڈیو لینک خطاب
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۰رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تبریز کے عوام کی فروری انیس سو ستتر کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب میں آذربائیجان بالخصوص تبریز کے عوام کے ناقابل فراموش کردار اور ان کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
موسم سرما میں بہار جیسے مناظر
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۹درختوں کی کوپلوں کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی قبل از وقت موسم بہار کی آمد کی نوید سنائی دے رہی ہے۔
-
ایرانی انجینئروں کی ایک اور کامیابی، مردہ ہیلی کاپٹروں کو زندہ کیا
Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۱عرصۂ دراز سے خاک کھا رہے ہیلی کاپٹروں کو ایران کے مومن انجینئروں نے حیات نو بخش دی ہے۔ تمام تر ظالمانہ اور شدیدترین پابندیوں کے باوجود، ایران کے نوجوان انجینئروں نے متعدد ہیلی کاپٹروں کا مکمل طور پر اوورہال کر کے انہیں مختلف آپریشنز کے لائق بنا دیا اور دنیا کو یہ بتایا کہ اگرکوئی قوم صالح قیادت کے ہمراہ ہو کر اپنی توانائیوں پر تکیہ کرے تو اُس کے سامنے راستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ حیات نو حاصل کرنے والے ان آہنی پرندوں کی تقریب رونمائی میں ایران کے وزیر نقل و حمل محمد اسلامی حاضر ہوئے۔
-
ایران، ٹریکٹر کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ایران میں دو پیشرفتہ، طاقتور اور ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ دو ٹریکٹر WD4120 اور WD455 ماڈل کے ہیں جنہیں مکمل طور پر ایرانی علم و دانش اور مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ تبریز میں تیار ہونے والے یہ ٹریکٹر ملک کے باہر بھی برآمد کئے جائیں گے۔ تمام تر ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ساخت کے یہ ٹریکٹر اقتصاد و صنعت کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتے ہیں۔