تبریز کے عوام سے رہبر انقلاب اسلامی کا ویڈیو لینک خطاب
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تبریز کے عوام کی فروری انیس سو ستتر کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب میں آذربائیجان بالخصوص تبریز کے عوام کے ناقابل فراموش کردار اور ان کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں شجاعت، حمیت اور دینداری کو آذربائیجان اور تبریز کے عوام کی نمایاں خصوصیات شمار کیا۔آپ نے اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب کی برکات اور اس کے نتیجے میں ایران میں ہونے والی پیشرفت و ترقی سے مستقبل کی تعمیر کے لئے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔