-
ڈونباس میں قتل عام کے مجرموں کو سزا دیئے جانے پر روس کی تاکید
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۰واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے ان مجرموں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جنھوں ںے یوکرین میں ڈونباس کے امن پسندوں کو گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران جارحیت کا نشانہ بنایا اور انھیں مرعوب کئے رکھا نیز ان کی نسل کشی کی۔
-
امریکہ میں افراط زر کا ذمہ دار روس نہیں: امریکی سینٹرل بینک
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۷امریکی صدر کی جانب سے یوکرین پر روسی فوجی حملے کو امریکہ میں افراط زر بڑھنے کی وجہ قرار دیئے جانے کے بارے میں اصرار کے باوجود امریکی فیڈرل رزرو کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں افراط زر بڑھنے کی وجہ روسی فوجی حملے کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔
-
ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں: یورپی یونین
Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۶یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پانے کے بہت قریب ہیں۔
-
روس یوکرین جنگ طویل ہوسکتی ہے، نیٹو سربراہ کا انتباہ
Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۲نیٹو سربراہ ینس اسٹولٹن برگ نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ اگلے کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
-
مقابل فریق اپنے دوہرے اور متضاد رویے کو بالائے طاق رکھے: ایران
Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۴ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پابندیوں کے خاتمے اور ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
بدحال یوکرین کے زخموں پر مرہم، یورپی یونین کی نمائندہ حیثیت دینے کا فیصلہ
Jun ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۳یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے درمیان یوکرین کو فوری طور پر نمائندہ حیثیت دینے پر اتفاق ہوگیا۔
-
یوکرین کیلئے نیٹو کی حمایت، کشیدگی کم کرنے میں مدد نہیں کر سکتی: روس
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹روس نے نیٹو کے سربراہ کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے یوکرین کی حمایت روس کے ساتھ اس کی کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں کرسکتی
-
مغرب کے ساتھ اقتصادی جنگ میں روس کو کامیابی ملی: پوتین
Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۰امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اس کے باعث اندرون ملک پیدا ہونے والی ناراضگی مغرب کے ساتھ اقتصادی جنگ میں روس کی کامیابی پر منتج ہوئی ہے ۔
-
کیف پر روس کے حملے پھر سے شروع ہوگئے
Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۰روس نے ایک ماہ بعد پھر سے کیف پر میزائلی حملے شروع کردیئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ اگر یوکرین کوزیادہ رینج کے میزائل بھیجے گئے تو وہ اس کے دیگر علاقوں کو بھی حملے کا نشانہ بنائے گا۔
-
دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی
Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۹منکی پاکس 30 مئی تک دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا تھا اور اس کے 250 کیسز رپورٹ ہو چکے تھے مگر اب اس کے کیسز کی تعداد 700 تک جا پہنچی ہے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ تاحال اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔