شام میں موجود امریکی دہشتگرد بدستور اس ملک کے قومی ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
شیکاگو ایلی نائس پولیس ذرائع کے مطابق ھالووین کے جشن میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دمشق میں ہوئے ایک بس دھماکے میں 18فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں، بم بس کے اندر فٹ کیا گیا تھا اور شامی فوج نے اسے دہشت گردی کی کاروائی قراردیا ہے۔
امریکہ کا خلیج فارس میں 100 ڈرون واٹر بوٹس تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔
امریکی ڈرون کی جانب سے کارروائی کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے میں واقع شہر قامشلی میں دہشتگرد امریکی اور شامی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کی خبریں ہیں۔
شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ میں ایک بار پھر شدید دھماکے کی خبریں ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سختی سے امریکی الزامات کی تردید کی ہے جس میں امریکہ نے ایرانی کمپنیوں پر امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ ہوا ہے۔
پنٹاگون کے ترجمان نے ایران کی طرف سے پکڑے جانے والے بحری ڈرون سے کیمروں کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔