Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پرامریکی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج صبح عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف امریکہ کے جارحانہ حملوں کے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلایا جس میں متعدد ملکوں نے امریکی جارحیت کی مذمت کی

سحر نیوز/ دنیا: سیاسی امور میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رزماری ڈی کارلو نے اس اجلاس کے آغاز میں کہا کہ میں ایک بار پھر انسان دوستانہ بنیاد پرغزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست کرتی ہوں۔

الجزیرہ چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق ڈی کارلو نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحیرۂ احمر میں حملے، دنیا والوں کی تشویش کا باعث بنے ہیں کہا کہ بحیرۂ احمر میں حملے جاری رہنے سے علاقے میں کشیدگي پھیلنے کا خطرہ ہے-

انہوں نے مغربی ایشیا میں طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زیادہ تر مارے جانے والے بچے اور عورتیں ہیں اور اب فوری طور پر جنگ بندی کا قیام عمل میں آنا چاہئے-

اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کسی بھی ممکنہ علاقائی تنازعے کے اعلیٰ انسانی اور اقتصادی اخراجات کو مد نظر رکھا جائے۔

سلامتی کونسل کےاجلاس میں عراق اور شام کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے ممالک پر امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ۔

ٹیگس