Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ: براؤن یونیورسٹی کے طلباء کی غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے طلباء میں یہودی طلبا بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا ذرائع نے بھی کہا ہے کہ ان طلباء نے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔ طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں مسلسل وسیع مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

ٹیگس