Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا میں ہنگامی اقتصادی حالات کے نفاذ کا اعلان

وینزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے ملک میں ہنگامی اقتصادی حالات کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

وینزوئیلا کے صدر نے جمعے کو یہ فرمان جاری کیا اور ملک کے سرکاری اخبارات نے اسے شائع کیا۔ اس فرمان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ملک میں آئندہ ساٹھ روز کے لئے ہنگامی اقتصادی حالات نافذ رہیں گے۔

وینزوئیلا کے صدر نے یہ اعلان ایک ایسے میں وقت کیا ہے جب پارلیمنٹ میں بارہ برس کے بعد پہلی بار حزب اختلاف کی جماعت کو اکثریت حاصل ہونے کے بعد سیاسی کشمکش تیز ہو گئی ہے۔

اعتدال پسند دائیں بازو کی جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک اپنے قانونی اقدامات کے ذریعے صدر مادورو کو اقتدار سے فارغ کر کے اقتصادی بحران کو حل کر دے گی لیکن صدر مادورو نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی سوشلسٹ پالیسیوں کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ ہنگامی اقتصادی حالات کے نفاذ کے ذریعے وہ تیل کی آمدنی پر اقتصاد کا انحصار کم کر دیں گے۔ وینزوئیلا کے پاس دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں لیکن تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں شدید کمی کی وجہ سے وینزوئیلا کی تیل کی آمدنی بہت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید اقتصادی بحران سے دوچار ہو گیا ہے۔

ٹیگس