Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • جاپان کے لیے ایرانی تیل کی تیسری کھیپ روانگی کے لیے تیار

جاپانی کوزمو کمپنی نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی تیسری کھیپ بھرنا شروع کر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جاپانی تیل بردار بحری جہاز وی ایل سی سی جین ای نے پیر کی صبح سے تیل بھرنا شروع کر دیا۔ مذکورہ تیل بردار بحری جہاز میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار بیرل تیل بھرا جائے گا جس میں دو لاکھ بیرل ہلکا اور چھے لاکھ پچاس ہزار بیرل بھاری تیل شامل ہے۔
جاپان کی کوزمو کمپین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیل بردار جہاز تیل بھرنے کے بعد منگل کی صبح ایران کی بندرگاہ خارک سے روانہ ہوگا اور فروری کے آخر تک جاپان پہنچے گا۔
جاپان کی فوجی اور شووا شل کمپنی ایران سے تیل خریدنے والی اہم ترین کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں۔
امریکی پابندیوں کی وجہ سے جاپان کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات عارضی طور پر بند ہوگئ تھیں تاہم ایران اور جاپان کے درمیان بینکاری لین دین کے نئے نظام کے قیام کے بعد تیل سودوں کے لیے راستہ ہموار ہوگیا۔

 

ٹیگس